خیبر پختونخوا ثقافتی گیمز کے سلسلے میں مالاکنڈ میں روایتی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا ضلع بھر سے سینکڑوں کھلاڑیوں نے کبڈی، رسہ کشی، والی، گلی ڈنڈا، بلوری، بوری ریس اور سخے مقابلوں میں حصہ لیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس ذاکر اللہ خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر مالاکنڈ رفیع اللہ خان اور ایڈمن آفیسر ارشاد خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام روایتی گیمز کے سلسلے میں ملاکنڈ ریجن میں مقابلے شروع ہوگئے جس میں سینکٹروں کی تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، نتائج کے مطابق کبڈی میں غاور کلے کلب نے پہلی، غنی ڈھیری کلب نے دوسری
والی بال میں کوٹ والی بال کلب نے پہلی، سیندنو کلب نے دوسری، رسہ کشی میں پاور جیم نے پہلی، درگئی ٹائیگرز نے دوسری، گلی ڈنڈا میں بٹ خیلہ کلب نے پہلی، سخا کوٹ کلب نے دوسری جبکہ بوری ریس میں جواد خان نے پہلی اور عادل خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔