ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سری لنکا سے یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ،بھارتی میڈیا

ایشیا کپ 2022 کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ٹورنامنٹ کو  سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اےسی سی) کے عہدیداروں نے سری لنکا میں زیادہ ٹیموں کا ایونٹ ناممکن قرار دے دیا اور اب  ٹورنامنٹ منتقلی کا باضابطہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے موجودہ حالات میں ایونٹ ممکن نہیں ہے۔

 

بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ نے بھی ایونٹ کی منتقلی پر اتفاق کیا ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 27 اگست 2022  سے 11 ستمبر  2022 تک سری لنکا میں شیڈول ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم ایشیا کپ شیڈول کےمطابق سری لنکا میں کرانےکی حمایت کرتے ہیں۔

تعارف: newseditor