بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان،ہولڈر بھی شامل

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بھارت کیخلاف بائیس جولائی سے شروع ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے آل رائونڈر جیسن ہولڈر کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے، جیسن ہولڈر کو بنگلہ دیش کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا یہ سیریز ویسٹ انڈیز نے تین صفر سے ہاری

 

سلیکٹرز نے فاسٹ بائولر اینڈرسن فلپ اور آل رائونڈر روماریو شیفرڈ کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا ہے بھارت کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے جس ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے اس میں برینڈن کنگ، روومین پاول، الزاری جوزف، کائل میئرز، کیسی کارٹی، گداکیش موتی، سائی ہوپ، جیسن ہولڈر، کیمو پاول، شامارا بروکس، عقیل حسین، جیڈن سیلز اور نیکولس پورن(کپتان) شامل ہیں۔

تعارف: newseditor