پاکستان کا مستقبل صرف اور صرف جمہوریت سے وابستہ ہے،شاہد آفریدی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل صرف اور صرف جمہوریت سے وابستہ ہے۔

گزشتہ روز پنجاب میں ہونے والے 20 نشستوں کے ضمنی نتائج نے اتحادی حکومت کو شدید جھٹکا پہنچایا ہے جس میں تحریک انصاف نے 15 پر کامیابی سمیٹ لی ہے جبکہ (ن )لیگ کے حصے میں صرف 4 ہی سیٹیں آئیں ، اس صورتحال پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی بیان جاری کر دیاہے ۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل صرف اور صرف جمہوریت سے وابستہ ہے۔ قابل احترام ہے ہر وہ شخص، جو اپنے حق رائے دہی سے کاروبار حکومت میں اپنا حصہ ڈالتاہے اور جمہور کے نظام کو آگے بڑھاتا ہے۔

تعارف: newseditor