نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو پہلے ٹی 20 میں 31 رنز سے شکست دے دی ، تین میچز کی سیریز میں کیوی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 173 رنز بنائے، گلین فلپس 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
آئرلینڈ کے جوش لٹل نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جوابی اننگز میں آئرش ٹیم 19 ویں اوور میں 142 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، کرٹس کیمفر 29 اور مارک ایڈیر 25 رنز بنا سکے، کیوی بولر لوکی فرگوسن نے 14 رنز کے عوض 4 شکار کیے۔