شاہین آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ میں آرام دیے جانے کا امکان

 

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ میں آرام دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی گھٹنے میں تکلیف محسوس کر رہے ہیں تاہم ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی ایم آر آئی رپورٹس پر مشاورت جاری ہے، ٹیم مینجمنٹ پی سی بی میڈیکل شعبے کے سربراہ سے مشاورت کرے گی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی مشاورت کے بعد شاہین آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ میں کھلانے کا فیصلہ ہو گا۔یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے شروع ہو گا، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

تعارف: newseditor