نائلہ کیانی نے بھی کے ٹو کی چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا

پاکستان کی ایک اور خاتون کوہ پیما نے کے ٹو کو سر کرلیا۔کوہ پیما نائلہ کیانی کے ٹو سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں۔نائلہ کیانی جمعہ کی صبح 10 بج کر 15 منٹ پر کے ٹو کے ٹاپ پر پہنچیں جب کہ ثمینہ بیگ نے بھی گزشتہ روز صبح 7 بج کر 42 منٹ پر کے ٹو کی چوٹی سر کی ہے۔ ایک ہی دن میں دو پاکستانی خواتین نے کے ٹو سر کرکے تاریخ رقم کردی۔8611 میٹر بلند کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے اور ثمینہ بیگ نے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

تعارف: newseditor