پہلی چیف آف آرمی سٹاف انٹرکلبز ہاکی چیمپئن شپ لاہور نے جیت لی

پہلی چیف آف آرمی سٹاف انٹرکلبز ہاکی چیمپئن شپ لاہور نے جیت لی،فائنل میں رانا ظہیر کلب لاہور نے یوتھ کلب ملیر کراچی کو ہرادیا۔ رانا ظہیر کلب لاہور نے ایک کے مقابلے میں دوگول سےکامیابی پائی فائنل کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔

 

انکے ہمراہ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر، اولمپیئن منظور جونیئر، لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر، اولمپیئن اختر رسول، اولمپیئن خالد حمید ، جی ایم وومن ونگ سندھ سیدہ شہلا رضا، اولمپیئن آصف باجوہ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپیئن رانا مجاہد، ایمپائرز مینجر راشد محمود بٹ، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد شفیق بھٹی، سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین، مینجر قومی ہاکی ٹیم اولمپین سید سمیر حسین، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن پی ایچ ایف جاوید ارشد منج بھی شامل تھے۔ معزز مہمان خصوصی کو کھلاڑیوں اور آفیشلز سے متعارف کرایا گیا اور معزز مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

تعارف: newseditor