رپورٹ : نواز گوھر
35ویں کنگز ورلڈ کپ سیپاک ٹاکرا کے پہلے ہی میچ میں بنگلہ دیشی کمزور ٹیم کے ہاتھوں نام نہاد پاکستان سیپاک ٹاکرا ٹیم کو عبرت ناک شکست،تھائی لینڈ میں منعقد 35ویں کنگز ورلڈ کپ میں ایک بار پھر جعلی ٹیم نے شرکت کی جو کہ ہر بار کی طرح ایک بار پھر پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہی۔ اب جب کے پاکستان اسپورٹس بورڈ نوٹیفیکشن جاری کر چکا ہے کہ کوئی بھی ٹیم پی ایس بی کی اجازت کے بغیر بیرون ملک نہیں جاسکتی تو کیا یہ ٹیم پی ایس بی کی پرمیشن لے کر گئی ہے ۔ جس کا نہ ہی کوئی قومی تربیتی کیمپ لگا نہ ہی ٹرائلز ہوئے۔
سوائے کراچی کے کسی دوسرے شہر اور صوبے کی نمائندگی بھی نہیں ہے ہر سال کی طرح ایک بھاری رقم کے پیکج کے ساتھ نان اسپورٹس پرسنز ہی جوائے ٹریپ پر گئے ہیں ۔ تصویر میں آپ کھلاڑیوں کی فٹنس کا اندازاہ کر سکتے ہیں۔ جب کے زیادہ تر کھلاڑی 50 برس سے زیادہ کے بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ حکومت اور پاکستان اسپورٹس بورڈ سے مطالبہ ہے کے اس ٹیم کے خلاف فورا ایکشن لیا جائے اور ٹیم کو فوری واپس بلا کر ٹیم سربراہ اور سندھ اولمپکس میں عرصے دراز سے قابض شخص کے خلاف بھی انکوائری اور کاروائی کی جائے جو انھی لوگوں کو کھو کھو، پیٹنکیو اور چی لون کی ٹیموں کو بیرون ملک جانے میں سپورٹ کرتا ہے