پاکستان کے دو ابھرتے ہوئے قومی گالفرز 74 ویں یو ایس جونیئر امیچر گالف چیمپئن شپ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے

پاکستان کے دو ابھرتے ہوئے قومی گالفرز 74 ویں یو ایس جونیئر امیچر گالف چیمپئن شپ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے،پاکستان کے سب کم عمر امیچر چیمپئن ہونے کا اعزاز رکھنے والے عمرخالد حسین اور ان کے ساتھی یشال شاہ دنیا کے بڑے ایونٹس میں شامل جونئیر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائدگی کررہے ہیں

چیمپئن شپ 25 سے 30جولائی تک امریکی ریاست اوریگن میں کھیلی جارہی ہے، چیمپئن شپ میں دنیا بھر کے 25 ممالک کے 264 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں،یہ امر قابل ذکر ہے کہ قومی نمبرون عمر خالد حسین اور قومی نمبر 3 ایشال شاہ عالمی امیچر گالف رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفائنگ راونڈ سے استثنیٰ پانے والے 47 کھلاڑیوں میں شامل اور براہ راست فائنل راؤنڈ میں حصہ لے رہے ہیں

دنیا کے 17 برس سے کم عمر ٹاپ10 امیچر گالفرز میں شامل رہنے والے عمر خالد کا عالمی رینکنگ میں 294 واں نمبر ہے جبکہ ایشال شاہ عالمی رینکنگ میں 503 ویں پوزیشن پر ہیں، عمر خالد پاکستان کے متعدد بڑے گالف ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں، انہوں نے گزشتہ ماہ برٹش امیچر گالف چیمپئن شپ اور برٹش اوپن گالف چیمپئن شپ کے ریجنل کوالیفائرز میں بھی شرکت کی تھی۔

تعارف: newseditor