پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ امیچر اولمپیا اگست میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا، عارف مرزا سی ای او فٹنس ایکسپو

انٹرنیشنل فٹنس ایکسپو کے (سی ای او) چیف ایگزیکیٹو آفیسر عارف مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ رواں سال منعقد ہوگا، امیچر اولمپیاء باڈی بلڈنگ ایونٹ روا‍ں سال اگست میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا، دو روزہ ایونٹ کا انعقاد 13 اور 14 اگست کو پاک چائنہ سینٹر اسلام آباد میں ہوگا، بھارت سمیت 80 ممالک کے 300 سے زائد تن ساز 9 پروکارڈز جیتنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگائینگے. عالمی شہرت یافتہ باڈی بلڈرز رولی وینکلر اور ٹام کولمین بھی اس ایونٹ میں بطور مہمان پوزنگ کرکے ایونٹ کو چار چاند لگائینگے

عارف مرزا نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کرنیوالے تن سازوں کیلئے سنہری موقع ہے کہ وہ امیچر اولمپیاء کی تین مختلف کیٹیگریز، مینز باڈی بلڈنگ، مینز فزیک اور کلاسک فزیک میں پرو کارڈز جیت سکیں، ہر کیٹیگری میں تین، تین پروکارڈز رکھے گئے ہیں، پاکستانی باڈی بلڈرز جنہیں ایسے موقع میسر نہیں آتے کہ وہ اتنے بڑے ایونٹ میں شرکت کریں لیکن اب انکے کیلئے اچھا موقع ہے کہ وہ خوب تیاری کیساتھ اس ایونٹ میں شرکت کریں اور پروکارڈز جیت کر مسٹر اولمپیاء میں رسائی حاصل کرسکیں

عارف مرزا نے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک کسی باڈی بلڈر نے پروکارڈ نہیں جیتا کچھ تن ساز ایسے ہیں جن کے پاس پروکارڈز ہیں لیکن وہ پاکستان میں نہیں رہتے، پاکستانی تن ساز مسٹر پاکستان کے مقابلوں سے آگے نہیں بڑھ پائے اور نہ ہی پاکستان میں باڈی بلڈنگ کے زیادہ عالمی مقابلے ہوتے ہیں لیکن اب پاکستانی تن سازوں کے پاس موقع ہے کہ اپنے ملک میں وہ اپنی صلاحیتوں کو منواکر آگے بڑھ سکیں اور امیچر باڈی بلڈنگ سے پروفیشنل باڈی بلڈنگ میں قدم رکھ سکیں

عارف مرزا نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی باڈی بلڈرز کو عالمی سطح پر جائز مقام مل سکے ہمارے تن ساز کسی سے کم نہیں لیکن موقع نہ ملنے کی وجہ سے یہ بہت پیچھے رہے گئے ہیں انہیں آگے بڑھانا ہی انکا مقصد ہے اسی لئے یہ اتنا بڑا ایونٹ پاکستان میں منعقد کروارہے ہیں.

تعارف: newseditor