پاکستان ویمن اور آئرلینڈ ویمن ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں بھی پاکستان کی خواتین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئرش ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر وائٹ واش کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ان کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 225 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، آئرلینڈ کی جانب سے لیی پال نے 65، ایمی ہنٹر نے 41 اور گیبی لیوس نے 39 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے غلام فاطمہ نے پانچ، نشرا سندھو نے دو جبکہ فاطمہ ثنا اور ام ہانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
جواب میں پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 47.1 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا، پاکستان کی جانب سے صدف شمس 72، بسمہ معروف 57، رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، آئرلینڈ کی جانب سے ایمیر رچرڈسن نے دو جبکہ اوریا پرینڈرگاسٹ ، جین میگیور اور رچیل ڈینلے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان کی غلام فاطمہ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔