روزانہ کی محفوظ شدہ تحاریر : 20 نومبر, 2022

بھارت نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی، سوریا کمار کی سنچری، سائوتھی کی ہیٹ ٹرک

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 65 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی وجہ سے غیر نتیجہ خیز رہا تھا، تفصیلات کے مطابق ...

مزید پڑھیں »

سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے افغانستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

افغانستان کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ سری لنکا کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق ٹیم میں آل رائونڈر گلبدین نائب اور بائیں ہاتھ کے سپنر نور احمد کو بھی شامل کیا گیا ہے، نور احمد اب تک افغانستان کی جانب سے کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلے ہیں، ...

مزید پڑھیں »

مرحوم مفتی رفیع عثمانی اس امت کا اثاثہ تھے، محمد رضوان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کہا ہے کہ مرحوم مفتی رفیع عثمانی اس امت کا اثاثہ تھے۔ممتاز عالمِ دین مفتی رفیع عثمانی کی وفات پر محمد رضوان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دل انتہائی رنجیدہ ہے، اللہ پاک مفتی رفیع عثمانی کے درجات بلند فرمائیں۔محمد رضوان نے لکھا ہے کہ بندے کی ...

مزید پڑھیں »

قطر میں ہونے والا ورلڈکپ اب تک کا بہترین ٹورنامنٹ ہوگا، فیفا صدر

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو نے قطر پر انسانی حقوق کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر مغرب پر منافقت کا الزام لگایا ہے۔۔ورلڈکپ کے آغاز سے قبل دوحا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گیانی انفانٹینو نے قطر اور فیفا کا بھرپور دفاع کیا۔سوئٹزرلینڈ میں اطالوی نژاد والدین کے ہاں پیدا ہونے والے گیانی انفانٹینو کا ...

مزید پڑھیں »

رونالڈو نے اپنے نئے مومی مجسمے کو لوگوں کے ساتھ شیئر کردیا

فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے امریکا کے شہر نیویارک کے شہرہ آفاق ٹائمز سکوائر پر اپنے نئے مومی مجسمے کو لوگوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنے نئے مومی مجسمے کی ویڈیو شیئر کی ہے جو مشہور مادام تساو میوزیم میں رکھا گیا ہے۔ٹائمز اسکوائر پر ڈیجیٹل اسکرینوں ...

مزید پڑھیں »

دروہ پاکستان، انگلش کرکٹر کیٹن نے گریجویشن کی تقریب چھوڑ دی

انگلش کرکٹر کیٹن جیننگز دورہ پاکستان کی وجہ سے مانچسٹر میں شیڈول اپنی گریجویشن کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیٹن جیننگز دورہ پاکستان کے لیے انگلینڈ کے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہیں، ان کی گریجویشن تقریب کراچی ٹیسٹ سے قبل شیڈول ہے۔انگلینڈ کے کرکٹر کیٹن جیننگز کا کہنا ہے کہ گریجویشن تقریب ...

مزید پڑھیں »

شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے۔شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے اور پھر اپنا 4 اوورز کا کوٹا بھی مکمل نہ کر سکے ...

مزید پڑھیں »

گورنر سندھ کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

پاکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں گورنر ہاوس میں گورنر سندھ کی جانب سے عشائیہ دیا گیا 11 سال بعد پاکستان ہاکی ٹیم سلطان اذلان شاہ ایونٹ میں وکٹری اسٹینڈ پر پہنچی اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا گورنر سندھ کامران ٹسوری نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اس موقع پر پی ایچ ایف کے سیکرٹری حیدر حسین نے انہیں ٹیم ...

مزید پڑھیں »

فٹبال عالمی کپ، دفاعی چیمپئن فرانس کو بڑا دھچکا

فرانس کی فٹبال ٹیم کے اہم اسٹرائیکر کریم بنزیما ٹرینگ کے دوران انجری کا شکار ہو کر فیفا ورلڈ کپ 2022 سے باہر ہوگئے۔فرنچ فٹبال فیڈریشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسٹرائیکر کریم بنزیما کی ایم آر آئی رپورٹ کروائی گئی  جس کے مطابق ان کی ٹانگ کے پٹھوں میں انجری آئی ہے اور انہیں ریکور ہونے میں ...

مزید پڑھیں »

آئی بی اے پبلک سکول حیدرآباد نےسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2022ء کی جنرل ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ، فاؤنڈیشن پبلک سکول کی دوسری پوزیشن

آئی بی اے پبلک اسکول حیدرآباد نےسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2022ء کی جنرل ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے جبکہ فاؤنڈیشن پبلک سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ کی تقریب تقسیم ٹرافی کی مہمانان خصوصی گوڑنمنٹ شاہ لطیف گرلز کالج کی پرنسپل پروفیسر سیما پروین، پروفیسر مہر سلطانہ زیدی اور میجر ریٹائرڈ جاوید تھے۔ جنہوں نے کامیابی حاصل ...

مزید پڑھیں »
error: Content is protected !!