آل پاکستان کمشنر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے آفیشلز کا اعلان

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پہلے گلبرگ ایگزیکٹو آل پاکستان کمشنر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا گیا. ایونٹ 19 نومبر تا 26 نومبر ملتان ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اولمپین قمر ضیا ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور ایمپائرز مینجر جمیل بٹ کو تعینات کردیا گیا

 

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپیئن قمر ضیاء (ساہیوال) ,اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر رائے عثمان اکبر کھرل (اوکاڑہ) , کامران صابر (کوئیٹہ) ہونگے. آرگنائزنگ سیکریٹری کرنل ر محمد آصف ناز کھوکھر (پنجاب), پی ایچ ایف کوآرڈینیٹر میجر ر جاوید ارشد خان منج (لاہور) , چیف کو آرڈینیٹر کامران شریف چوہدری (ملتان) , کو آرڈینیٹر امان اللہ ملک (ملتان) , کو آرڈینیٹر عبدالسعید (ملتان) , میڈیا کو آرڈینیٹر محمد وقاص شیخ(سکھر) تعینات کیئے گئے ہیں جبکہ ٹورنامنٹ آفیسرز شفقت ملک (لاہور), جاوید صادق( میپکو), نصیر مغل(اسلام آباد) , رفیق خان( لاہور) , چوہدری منور حسین (لاہور), رانا ندیم (خانیوال), آصف محمود(ملتان) , عمیر اکرم (ملتان), آفتاب جمیل (ملتان), مرزا محمد مجاہد(ملتان), ملک محمد یونس( ملتان), محمد شفیق(ملتان), محمد علی(کوئیٹہ) , طاہر شیرازی(راولپنڈی, ثاقب نیاز (لاہور) اور مزمل حسین (کراچی) ہونگے.

ایمپائر منیجر محمد جمیل بٹ(راولپنڈی), اسسٹنٹ ایمپائر منیجر زوالفقار حسین(سکھر) ہونگے ایمپائرز پینل میں حافظ عاطف لطیف(لاہور), یاسر خورشید(ریلویز), وقاص احمد بٹ(واپڈا), امیر حمزہ(پی اے ایف), اسد (آرمی) ,محمد سلیم(آرمی), محمد بلال(آرمی), زاہد حمید(واپڈا), فیصل صیام(کوئیٹہ) ,زاہد علی (لاڑکانہ), مظہر وسیم(ننکانہ صاحب), مبشر علی(پی ایس بی) اور عرفان طاہر (کراچی) شامل ہیں.

تعارف: newseditor