سید فخر علی شاہ ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کے ممبر ڈویلپمینٹ کمیشن مقرر

سید فخر علی شاہ ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کی جانب سے WBSC کے ممبر ڈویلپمینٹ کمیشن مقرر ہوگئے ہیں۔ WBSC کے صدر ریکارڈو فکاری نے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد انہیں ڈویلپمنٹ کمیشن کا ممبر مقرر کرنے کا لیٹر جاری کردیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ سید فخر علی شاہ کی مہارت اور انہیں حاصل ہمارے کھیل کا علم اس کمیشن کے لیے ایک بہت بڑا اثاثہ ثابت ہو گا اور میں اور ہماری تنظیم ترقی اور کامیابی کے لیئے میں آپ کے تعاون کے منتظر ہیں۔انکا مذید کہنا ہے کہ اس کمیشن کے چیئرمین مسٹر اینجلو وِسینی ہیں اور میں آپ کی تقرری پر اپنی مخلصانہ مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس دوران آپ کی ہر کامیابی کی خواہش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ اپنے دور میں کامیابیاں حاصل کریں گے۔

 

اس ضمن میں سید فخر علی شاہ نے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ کو مذید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے تمام پرستاروں کا اپنی تقرری پر خیرمقدم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انکا کہنا ہے کہ ہمارے خطے میں یہ عہدہ پہلی بار دیا گیا ہے اور یہ پاکستان اور بیس بال حلقوں کے لیئے اعزاز کی بات ہے۔

تعارف: newseditor