پاکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں گورنر ہاوس میں گورنر سندھ کی جانب سے عشائیہ دیا گیا 11 سال بعد پاکستان ہاکی ٹیم سلطان اذلان شاہ ایونٹ میں وکٹری اسٹینڈ پر پہنچی اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا گورنر سندھ کامران ٹسوری نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اس موقع پر پی ایچ ایف کے سیکرٹری حیدر حسین نے انہیں ٹیم کی کارکردگی اور مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے درخواست کی کہ اگر جنوبی افریقا ٹیم ٹورنامنٹ کھیلنے نہ گئی تو جرمانے کے ساتھ پابندی بھی لگ سکتی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹسوری نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہر قدم پر بھر پور معاونت کی یقین دہانی کرائی اور ٹیم سے کہا کہ وہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں اسپانسر خود ان کے پیچھے آئے، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پوری کوشش ہوگی پاکستان ہاکی ٹیم جنوبی افریقا ٹورنامنٹ کھیلنے ضرور جائے گورنر سندھ ہاکی ٹیم کے ساتھ کھڑا یے،تقریب کے اختتام پر گورنر سندھ نے کھلاڑیوں کو سندھی اجرک اور ٹوپی پیش کی پی ایچ ایف کی جانب سے ٹیم کی شرٹ اور شیلڈ پیش کی