آئی ایل ٹی کی افتتاحی تقریب میں معروف ریپر بادشاہ پرفارم کریں گے

کرکٹ اور تفریح ساتھ ساتھ چلتے ہیں اور اگلے سال جنوری میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے پہلے سیزن میں بھی یہ آپ کو ایک ساتھ ہی نظر آئیں گے۔ جس کا آغاز جمعہ 13 جنوری 2023 سے ہورہا ہے۔ جس کی افتتاحی تقریب میں سپراسٹار ریپر بادشاہ اپنی شاندار پرفارمنس سے اپنے شائقین کرکٹ کو محظوظ کریں گے۔ وہ آئی ایل ٹی 20 کا ترانہ بھی تیار کررہے ہیں۔ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکریٹری مبشر عثمانی نے افتتاحی تقریب میں بادشاہ کی پرفارم کرنے بارے بتایا کہ ” لیگ انتظامیہ افتتاحی تقریب میں بادشاہ کے آنے پر بہت خوش ہے۔ وہ ٹورنامنٹ کے تینوں مقامات پر کرکٹرز کے جادو سے قبل اپنے پرفارمنس سے شائقین کرکٹ کو محظوظ کریں گے۔ معروف ریپر بادشاہ کا اس بارے کہنا ہے کہ وہ کرکٹ کے ایک بڑے پرستار ہیں اور افتتاحی تقریب میں پرفارم کرکے انہیں بے خوشی ملے گی۔ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں ایک بڑی لیگ کا ترانہ تیار کررہا ہوں”۔

تعارف: newseditor