کراچی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کے 449 رنز کے جواب میں پاکستان 154 پر 3 وکٹیں گنوا بیٹھا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے پہلی اننگز کے سکور 449 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنا لئے ہیں اور اسے ابھی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 295 رنز درکار ہیں، جس وقت دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو امام الحق 74 اور سعود شکیل 13 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، پاکستان کے آئوٹ ہونے والے بیٹرز عبداللہ شفیق نے 19 ، شان مسعود نے 20 اور کپتان بابر اعظم نے 24 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری اور اعجاز پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ بابر اعظم رن آئوٹ ہوئے، قبل ازیں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 449 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوے122،ٹام لیتھم 71، میٹ ہینری 68 ناٹ آئوٹ اور ٹام بلنڈل 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے چار، نسیم شاہ اور آغا سلمان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

تعارف: newseditor