بھارت نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی

بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے گوہاٹی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں بھارت کی ٹیم نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 373 رنز سکور کر ڈالے، بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے دھواں دھار اننگزکھیلتے ہوئے 87 گیندوں پر بارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 113 رنز بنائے، کپتان روہیت شرما نے 83 جبکہ کے ایل راہول نے 39 رنز سکور کئے

سری لنکا کی جانب سے کسن راجیتھا نے تین، چمیکا کروناورتنے ، دوسن شانکا اور دھننجیا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں سری لنکا کی ٹیم کپتان دوسن شانکا کی سنچری کے باوجود مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بناسکی اور میچ 67 رنز سے ہار گئی، دوسن شانکا نے 108 رنز بنائے جبکہ پتھم نیسانکا نے 72 رنز کی اننگز کھیلی، بھارت کی جانب سے عمران ملک نے تین، محمد سیراج نے دو، محمد شامی اور یوزیندر چاہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ویرات کوہلی کو پلیئر آف دی میچ دیا گیا۔

تعارف: newseditor