پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 262 رنزکا ہدف دیدیا ہے، تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 261 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوے نے 101 ، کین ولیمسن نے 85 جبکہ مچل سانٹر نے 37 رنز بنائے، ان تین کے علاوہ کوئی بھی کیوی بیٹر اپنا سکور ڈبل فیگرز میں نہ لے جاسکا، بارہ رنز فاضل کے تھے، پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے چار، نسیم شاہ نے تین، حارث رئوف نے اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔