فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بنگلادیش پریمیئر لیگ کھیلنے کا ارادہ ترک کردیا۔ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی فٹنس بحالی پروگرام کے تحت بی پی ایل کھیلنے کا ارادہ رکھتے تھے ،پروگرام کے مطابق شاہین آفریدی نے دو سے تین میچز کھیلنا تھے۔تاہم فاسٹ بولر آئندہ ہفتے لاہور جائیں گے اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس کریں گے۔خیال رہے کہ گھٹنے میں انجری کے باعث شاہین آفریدی نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لیا۔