ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے پاکستان فٹبال کنیکٹ پروگرام کے تحت کلبز رجسٹریشن کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح کردیا

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے پیر کے روز فیفا ہائوس میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان فٹبال کنیکٹ پروگرام کے تحت کلبز رجسٹریشن کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح فیتہ کاٹ کرکیا، اس موقع پر چیئرمین فٹ بال نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک، فیفا اور اے ایف سی کے نمائندے ،ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن بھی شریک تھے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے اے ایف سی کے وفد کو لاہور میں خوش آمدید کہا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فٹبال کنیکٹ پروگرام کے تحت کلبز رجسٹریشن کیلئے موبائل یونٹ کے قیام کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں، جس سے فٹ بال کے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے میں مدد ملے گی، سپورٹس بورڈ پنجاب نے پاکستان کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا ہے، اس پروگرام کے تحت 10لاکھ بچوں کی رجسٹریشن کررہے ہیں،اس کی رجسٹریشن 31جنوری تک جاری رہے گی، انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں فٹ بال شامل ہے،فٹ بال کے کھیل کو سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ کیلنڈر میں بھی شامل کیا گیاہے، سپورٹس بورڈ پنجاب فٹ بال اکیڈمی قائم کرنے پر بھی کام کررہا ہے، کلبز رجسٹریشن کیلئے موبائل یونٹ اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد فٹ بال کے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرکے ان کو آگے لے کر جانا ہے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو آگے لائیں گے جس سے فٹ بال کے کھیل فروغ ملے گا،افتتاحی تقریب سے قبل ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی اور چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک کی ملاقات میں فٹ با ل کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

تعارف: newseditor