قطر کے ناصر العطیہ نے ڈاکار ریلی کا ٹائٹل پانچویں مرتبہ جیت لیا

قطر کے ناصر العطیہ نے سعودی عرب میں ہونے والی مشہور ڈاکار ریلی کے رواں ایڈیشن میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پانچویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ناصر العطیہ نے تین مراحل جیتے اور اتوار کے روز مجموعی سٹینڈنگ میں فرانس کے سیبسٹین لوئب پر ایک گھنٹے سے زیادہ کا فائدہ حاصل کیا، جو گزشتہ سال رنر اپ بھی تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق العطیہ کے ٹویوٹا ٹیم کے ساتھی برازیل کے لوکاس موریس تیسرے نمبر پر رہے، العطیہ نے تیسرے مرحلے کے بعد مجموعی طور پر برتری حاصل کی۔فاتح کیٹیگری میں ہمہ وقت جیتنے والوں کی فہرست میں آٹھ بار کے چیمپئن فرانس کے اسٹیفن پیٹر ہینسل کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔یاد رہے کہ مشہور کار ڈرائیور پیٹر ہینسل المعروف مسٹر ڈاکا جو اپنے الیکٹرک ہائبرڈ آڈی کو کریش کرنے کے بعد اس سال کے ایڈیشن سے ریٹائر ہوئے تھے چھ بار موٹر سائیکل کا تاج بھی جیت چکے ہیں۔

تعارف: newseditor