بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سال 2023 کیلئے کھلاڑیوں کے نئے کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق آل رائونڈر مہدی حسن میراز کو گزشتہ سال کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے کا صلہ مل گیا ہے اور بورڈ انہیں تمام فارمیٹ میں سنٹرل کنٹریکٹ دیدیا ہے
ان کے علاوہ جن کرکٹرز کو تمام فارمیٹ میں سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے ان میں لٹن داس، شکیب الحسن اور تاشکین احمد شامل ہیں، شرفل السلام جو گزشتہ سال تینوں فارمیٹ میں کنٹریکٹ کے حامل تھے کو اس مرتبہ صرف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے کنٹریکٹ دیا گیا
ان کے ساتھ اس فہرست میں عافف حسین اور مستفیض الرحمان بھی شامل ہیں، محمود اللہ کو صرف ون ڈے کیلئے کنٹریکٹ دیا گیا ہے، تمیم اقبال اور مشفیق الرحیم کو صرف ٹیسٹ کیلئے کنٹریکٹ دیا گیا ۔