دفاعی چیمپین بیلجئیم اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں آسٹریلیا نے سپین اور بیلجئیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔
کلنگا سٹیڈیم بھوبنیشور میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے سپین کو سخت مقابلے کے بعد 3-4 سے شکست دی ، فاتح ٹیم کی طرف سے ہیورڈ جیریمی نے 2 جبکہ اوگلوی فلن اور زیلوسکی آران نے ایک، ایک گول کیا۔
ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے نیوزی لینڈ کے خلاف 0-2 سے کامیابی حاصل کی ، فاتح ٹیم کی طرف سے بون ٹام اور وین اوبل فلورنٹ نے ایک ایک گول کیا۔