کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حور فواد نے کہا کہ ان کا مقصد ٹیبل ٹینس میں پاکستان کی بہترین انداز میں نمائندگی کرنا ہے ورلڈ ٹیبل ٹینس یوتھ کنٹینڈر چیمپئن شپ چھبیس جنوری سے قطر میں کھیلی جارہی ہے۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی میڈیا بریفنگ میں پاکستان جونیئر نمبر ون ٹیبل ٹینس پلیئر حور فواد، کوچ عارف خان اور اسپانسرز بلال طالب کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے حور فواد کا کہنا تھا کہ انھوں نے قطر میں ہونے والی ورلڈ ٹیبل ٹینس یوتھ کنٹینڈر چیمپئن شپ کیلئے بھر پور تیاری کی ہے
انھوں نے کہا کہ گزشتہ برس وہ تین انٹرنیشل میگا ایونٹ میں شرکت کرچکی ہیں۔ جس سے کافی تجربہ حاصل ہوا ہے، اس موقع پر بلال طالب کا کہنا تھا کہ وہ اسپورٹس لور ہیں کئی کھیل اور کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے رہے ہیں۔ حور فواد کو سپورٹ کرنے کا مقصد جونیئر لیول پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہے۔
کوچ عارف خان نے کہا کہ حور فواد کی تیاری بہترین ہے اگر اس طرح کی اسپانسرز شپ حاصل رہی تو ٹیبل ٹینس کے کھیل میں بہترین کھلاڑی سامنے آسکیں گے قطر میں ہونے والی ورلڈ ٹیبل ٹینس یوتھ کنٹینڈر چیمپئن شپ چھبیس جنوری سے کھیلی جائے گی۔ بلال طالب کا کہنا تھاکہ حور فواد پاکستان کا اثاثہ ہے حور کو مستقل سپورٹ کرتے رہیں گے ہمارا مقصد کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہے، میڈیا ٹیلنٹ کی نشاندہی کرے ہم سپورٹ کے لئے تیار ہیں۔