انٹرڈیپارٹمنٹل نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ، نیوی اور ایئر فورس سیمی فائنل میں داخل

انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل باسکٹ بال چیمپین شپ میں پاکستان ایر فورس اور پی او ایف نے حریف ٹیموں کو شکست دیکر سیمی فانل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈرشن کے زیر اہتمام جاری چیمپئن شپ کے دوسرے روز پاکستان ایئر فورس نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت پولیس کو 29کے مقابلے میں 85پوائنٹس سے شکست دیتے ہوے سیمی فانل رائونڈ تک رسائی حاصل کی ۔

 

ایئر فورس کی طرف سے عمیر جان 21،مہتاب اکرم 16، پوائنٹس کیساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ پولیس کی طرف سے علی رضا نے 20 پوائنٹس سکور کے ۔ دوسرے میچ میں پی او ایف نے نیوی کو سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد 56پوائنٹس کے مقابلے میں 68پوائنٹس سے شکست دیتے ہوے سیمی فائنل کیلے کوالیفائی کیا۔

 

پی اوایف کے فرخ شیر 20، محمد فاروق 14 پوائنٹس کئے۔ ایونٹ کے دوسرے روز یاسر غفور،خرم خان ، احمد مدثر ، ایم ایم عالم، سعادت جہانگیر ،حاجی عمر،عدیل رضاچوہدری محمد ندیم نے میچز سپروائز کروائے۔

تعارف: newseditor