وقار الیاس خان پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے صدر اور طارق علی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

پاکستان جو جیتسو فیڈریشن (PJJF) کے انتخابات نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کے کانفرنس روم میں تین رکنی سکروٹنی کمیٹی کے تحت منعقد ہوئے (PJJF آئین کے آرٹیکل 17.1.6 کے مطابق) نے نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کی اور ووٹز کی گنتی کی۔ بیرسٹر افتخار رضا خان، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بطور الیکشن کمشنر اگلے چار (4) سال یعنی 2023-2027 کے لیے انتخابات کرائے۔ جنرل کونسل کے اجلاس میں فیڈریشن کے تمام ووٹر ممبر یونٹس نے شرکت کی اور ڈیپارٹمنٹل یونٹس کے مبصرین بھی موجود تھے۔اجلاس میں آیندہ چار سال کے لیے عہداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

مندرجہ ذیل افراد کا انتخاب ھوا۔
پیٹرن-جمال الرحمن ڈی آجی پولس پنجاب
چیرمین- خلیل احمد خان
صدر- وقار الیاس خان
سنیر نائب صدر- کاظم علی
نائب صدور- آغا ناصر محمود-کرنل غلام مہدی -سندس خان
جنرل سکرٹری- طارق علی
ایسوسیٹ جنرل سکرٹری- ڈاکٹر زید عارف
خازنچی- لیاقت علی
ڈاریکٹر ریفری- تحسین اللہ
ممبران ایگزٹئو بورڈ-۱۔ ڈاکٹر حارث اشرف۔۲-حافظہ نیلم منیب۔۳-مدیحہ نقوی۔۴فیاض فیروز۔۵وردہ حمید ۶- مرزا فاروق احمد

 

ایوان نے مارچ 2023 میں پشاور میں منعقد ہونے والی نیشنل جوجٹسو چیمپئن شپ 2023 کے پی کے جوجٹسوایسوسی ایشن کو مختص کرنے کی منظوری دی۔ ایوان نے جون 2023 میں اسلام آباد میں ساؤتھ ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ کی میزبانی کی بھی تصدیق کی اور مستقبل کے ہونے والےبین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی بھی منظوری دی گئی۔

ایوان نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے کوئٹہ میں ہونے والے قومی کھیلوں میں جو جِتسو کھیل کو شامل نہ کرنے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ این او سی کا یہ جانبدارانہ رویہ ہمارے ملک میں قومی کھلاڑیوں اور کھیلوں کے مستقبل کو بہت زیادہ نقصان پہنچا رہا ہے۔

تعارف: newseditor