انٹرڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چیمپئن شپ، پاکستان آرمی نے ائیر فورس کو فائنل میں شکست دیدی

پاکستان آرمی نے اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت فیصلہ کن معرکہ میں اٸیر فورس کو 52 کے مقابلے میں 76 پواٸنٹس سے شکست دیکر انٹر ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چیمپیٸن شپ کا ٹاٸٹل جیت لیا۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جانیوالی پانچ روزہ چیمپٸین شپ کی اختتامی تقریب کے  مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوباٸی رابطہ احسان مزاری تھے جبکہ اختتامی تقریب میں ڈاٸریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ ابرار احمد، سیکرٹری آرمی سپورٹس بورڈ کرنل صدف اکرم، سیکرٹری جنرل پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن خالد بشیر سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

 

 

 

چیمپین شپ کے فاٸنل میں آرمی نے اٸیر فورس کیخلاف بہترین کھیل پیش کیا اور کسی بھی موقع پر حریف ٹیم کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیا اور 52پواٸنٹس کے مقابلے میں 76پواٸنٹس سے شکست دیتے ہوے چیمپٸین شپ کا ٹاٸٹل اپنے نام کیا۔چیمپین شپ کی تیسری پوزیشن کے میچ میں واپڈا نے پی او ایف کو 51-68پواٸنٹس سے شکست دی ۔ وفاقی وزیر بین الصوباٸی رابطہ احسان مزاری نے اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کٸے ۔ احسان مزاری نے چیمپین شپ میں شریک کھلاڑیوں کی حوصلہ افزاٸی بھی کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے وفاقی وزیر احسان مزاری نے کہا کہ حکومت ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلٸےکوشاں ہے

 

 

 

باسکٹ بال فیڈریشن کو شاندار ٹورنامنٹس کروانے پر مبارکباد دیتے ہیں، وفاقی وزیر نے کہا کہ باسکٹ بال کھیل کی ترقی کیلٸے کیلٸے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاے گی ، سپورٹس فیڈریشنز کی ہر ممکن سپورٹ کرینگے۔ جو فیڈریشن میڈلز لیکر آے گی انہیں ضرور فنڈنگ کرینگے جبکہ بہتر کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کیلٸے غیرملکی کوچز کی خدمات بھی لینگے

 

تعارف: newseditor