پاکستان کی تاریخ کے پہلے ورلڈ یوتھ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر اپنی 10 ویں انٹر نیشنل فائٹ آج دبئی میں لڑیں گے جس میں وہ تھائی لینڈ کے باکسر کے خلاف اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کریں گے ۔اس سے قبل بھی عثمان وزیر اسی تھائی حریف سے فائٹ کر چکے ہیں ،ایشین ٹائٹل فائٹ میں تھائی باکسر عثمان وزیر کے خلاف تیسرے راونڈ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے
اس بار تھائی لینڈ کے باکسر کرونگ کلنگ نے عثمان وزیر کو چیلنج کیا ہے ،عثمان وزیر نے اپنی یوتھ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے لئے پاکستان اور دبئی میں بھرہور ٹرینگ کی ہے۔ عثمان وزیر کاکہناہےمیری پوری کوشش ہوگی کہ ٹائٹل کا دفاع کروں تاکہ ورلڈ ٹائٹل پاکستان کے پاس ہی رہے،قوم سے اپیل ہے کہ میری کامیابی کے لئے دعا کریں۔