دبئی( اسپورٹس ڈیسک) میریٹ انٹرنیشنل کے ایوارڈ یافتہ سفری پروگرام میریٹ بونوئے نے میریٹ بونوئے کے ارکان کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ ناقابل فراموش لمحات گزارنے کے مواقع فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میریٹ ہوٹلز کے ساتھ ارکان 2022-2023 سیزن کے باقی حصے میں "میریٹ بونوئے مومنٹس پلیٹ فارم” کے توسط سے خصوصی رسائی کے مواقع پر بولی لگاسکتے ہیں جن میں اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں ایک رات قیام، پچ تک رسائی اور ٹیم کے ساتھ بارسلونا جانے کا موقع شامل ہے۔
میریٹ بونوئے برانڈ اینڈ مومنٹس مارکیٹنگ کے نائب صدر جیکی میک ایلسٹر نے کہا کہ ہمارے اراکین ناقابل فراموش یادیں کے لئے سفر کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے ارکان کے لئے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ ناقابل یقین میریٹ بونوئے لمحات کا تجربہ پیش کرنے پر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔