51ویں نیشنل ایتھلیٹک چیمپئن شپ ; سندھ ایتھلیٹک ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام حیدراباد میں ٹرائلز کا انعقاد.

 

کراچی (رپورٹ/ عظمت پاشا)

51ویں نیشنل ایتھلیٹک چیمپئن شپ،سندھ ایتھلیٹک ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام حیدراباد کے پبلک سکول میں قو می چیمپین شپ کے لیے ٹرائل منعقد کیے گئے۔

جس میں لڑکے اور لڑکیوں کے لیے ٹریک اور فیلڈ ایونٹ میں سندھ کی ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیاچیمپین شپ دو دسمبر سے اٹھ دسمبر تک اٹک میں کھیلی جائے گی۔

میر احسان علی تالپور صدر سندھ ایتھلیٹک ایسوسی ایشن اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔اج کے ٹرائلز دیکھتے ہوئے مجھے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ نیشنل ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں سندھ کی ٹیم بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ آخر میں انہوں خصوصی طور پر کمشنر حیدراباد پرنسپل پبلک سکول اور دیگر اندرون سندھ سے ائے ہوئے کھلاڑیوں اور افیشلز کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اظہر صمدانی محبوب داؤد ، محمد عمران، نعیم رشید ، عظمت پاشا ، ناظمہ اظہر ، شبانہ، امیمہ، اویس ، حنیف یوسف ، ناہید ، سجاد کھوسو,مخدوم ارشاد، ڈاکٹر احمد حیدر، نعیم خان، سلیم واسطی،شفع اللہ، عامر کفایت، وسیم خان، جمیلہ باری،محسن عباسی،صنم بلوچ، انور علی چانڈیو۔ اور دیگر ٹیکنیکل افیشلز موجود تھے۔

 

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!