ڈی ایم سی ساؤتھ ڈیفنس ڈے ویمن سائیکل ریس” کاانعقاد 5 ستمبرکو ہوگا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے ڈسڑکٹ میونسپل کارپوریشن ساؤتھ کے زیراہتمام اور سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے "ڈی ایم سی ساؤتھ ڈیفنس ڈے ویمن سائیکل ریس” کاانعقاد 5 ستمبر بروز اتوار کیا جارہا ہے ریس کاآغاز صبح 9 بجے کمشنر کراچی کے دفتر واقع کلب روڈسے ہوگا کمشنر کراچی نوید احمد شیخ ریس کاافتتاح کریں گے سائیکل ریس کااختتام کے ایم سی ہیڈآفس بلڈنگ ایم اے جناح روڈ پر ہوگا تقسیم انعامات کی تقریب میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے

error: Content is protected !!