بنگلا دیش پریمیئر لیگ، سہلٹ اسٹکرائیرز نے کھلنا ٹائیگرز کو شکست دیدی

بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے 39ویں میچ میں سلہٹ اسٹرائیکرز نے کھلنا ٹائیگرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔میرپور ڈھاکا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سلہٹ اسٹرائیکرز نے 114 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

 

 

سہلٹ کے زاکر حسن نے 50 اور مشفق الرحیم نے 39 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی۔کھلنا ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 113رنز بنائے تھے۔ کھلنا کے محمود الحسن 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔سلہٹ اسٹرائیکرز کے تنظیم حسن 3، عماد وسیم دو اور محمد عامر نے ایک وکٹ لی۔

تعارف: newseditor