پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 11 فروری سے شروع ہوگی، چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے ٹیموں کو دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں۔پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ ایونٹ میں پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان انٹر بورڈ، ہائرایجوکیشن کمیشن، لاہور گرائمر سکول، فاٹا، لمز، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں کے مطابق چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا کی ٹیمیں مردوں اور خواتین کے ایونٹ میں اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گی، چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 13 فروری اور فائنل مقابلے 14 فروری کو کھیلے جائیں گے۔