شین وارن کی وصیت سامنے آگئی

معروف سابق آسٹریلوی سپنر شین وارن کی کروڑوں ڈالر کی وصیت سامنے آگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے سابق سپنر کے 20.7 ملین ڈالر کے اثاثے تینوں بچوں میں تقسیم ہونگے جبکہ سابقہ اہلیہ سیمون اور دوست لز ہرلی کو کچھ نہیں ملے گا۔شین وارن کی وصیت کے مطابق جائیداد کا 31 فیصد حصہ ان کے بچوں کو دیا جائے گا جبکہ 7 فیصد دیگر رشتے داروں کو ملے گا۔وصیت کے مطابق 2 فیصد ان کے بھائی جیسون جبکہ ڈھائی ڈھائی فیصد بھتیجوں سیباستین اور ٹیلا کے نام کیا گیا ہے۔

 

 

غیرملکی میڈیا کے مطابق شین وارن کے بیٹے جیکسن کو ایک مہنگی موٹربائیک اور 2 گاڑیاں بھی وصیت کے تحت ملیں گی جن کی مالیت لگ بھگ تین لاکھ 75 ہزار ڈالر ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شین وارن کے 20.7ملین ڈالر کی وصیت میں انکا وکٹوریہ میں واقع گھر بھی شامل ہے جس کی مالیت 65 لاکھ ڈالر ہے

 

 

شین وارن کے آسٹریلین بینک اکاونٹ میں 50 لاکھ ڈالر بھی موجود تھے جبکہ ایک دوسرے بینک میں بھی ان کے لگ بھگ 5 لاکھ ڈالر تھے۔رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر 30 لاکھ ڈالر شیئرز کے بھی مالک تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں 52 سال کی عمر میں شین وارن دل کا دورہ پڑنے کے باعث تھائی لینڈ میں انتقال کرگئے تھے ، ٹیسٹ کرکٹ کیرئیر میں شین وارن نے 17 مرتبہ میں آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا ۔شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 145 ٹیسٹ میں 708 وکٹیں حاصل کیں جو کہ دنیا میں اب تک کسی بالر کی جانب سے لی گئی سب سے زیادہ وکٹوں کی فہرست میں دوسرا نمبر ہے۔شین وارن نے 194 ایک روزہ میچز میں 293 اور 73 ٹی ٹوئنٹی میں 70 وکٹیں حاصل کیں ۔

error: Content is protected !!