کورونا وائرس، پی ایس ایل میں شامل برطانوی کرکٹرز کا وطن واپس جانے کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے کہا ہے کہ جوغیر ملکی کھلاڑی کروناوائرس کے خطرے کے باعث پی ایس ایل چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہیں وہ واپس جاسکتے ہیںجس کے بعد پی ایس ایل کھیلنے والے تمام برطانوی کھلاڑیوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے

ذرائع کے مطابق ان کھلاڑیوں کو خوف ہے کہ انہوں نے اگر مزید دیر کی تو فلائٹس بھی کینسل نہ ہوجائیں، پی ایس ایل کھیلنے والے برطانوی کھلاڑیوں میں کرس جورڈن،معین علی، جیمز ونس،جیسن روئے،ایلکس ہیلز،فل سالٹ، ڈین لورنس،لیام پلنکٹ، سمیت پٹیل،روی بوپارہ،ٹام بینٹن،لیام ڈاسن اور تائیمل ملز شامل ہیں۔

error: Content is protected !!