آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کا میچ کل ہوگا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کل سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔پاکستان گروپ بی میں شامل ہے جہاں اسکا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف بارہ فروری کو کیپ ٹاؤن میں پاکستانی وقت کے مطابق شام چھے بجے کھیلا جائے گا۔

 

 

پاکستان اور آئرلینڈ کا میچ 15 فروری کو کیپ ٹاؤن میں پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے کھیلا جائے گا۔پاکستان گروپ بی میں اپنا تیسرا میچ 19 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف بولینڈ پارک میں پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے کھیلے گی۔

 

 

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم گروپ بی کا اپنا آخری میچ انگلینڈ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں 21 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے کھیلے گی۔

error: Content is protected !!