سابق اوپنر عمران فرحت اور سابق فاسٹ بالر رانا نوید الحسن نے افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر عمران فرحت اور سابق فاسٹ بالر رانا نوید الحسن نے افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔رپورٹس کے مطابق سابق فاسٹ بالر کو افغانستان کرکٹ کے ہائی پرفارمنس سینٹر کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ سابق اوپنر ان کے ساتھ بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

 

 

دونوں پاکستانی کرکٹرز نے افغان بورڈ کے ساتھ ایک سال کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جبکہ ٹیم کی عمدہ پرفارمنس پر معاہدے میں توسیع ممکن ہوگی۔عمران فرحت 15 فروری کو افغانستان روانہ ہوں گے جبکہ رانا نوید الحسن پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے آٹھویں ایڈیشن کے بعد کابل جائیں گے۔

error: Content is protected !!