اسلام آباد/کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسلام آباد پی ڈی نے آذاد کشمیر پی ڈی کو8 وکٹو سے جبکہ ایبٹ آباد پی ڈی نے راولپنڈی پی ڈی کو 5 وکٹوں سے ہرا کر دوسرے راٶنڈ میں جگہ بنالی۔ پاکستان فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام جاری نیشنل چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے کے سلسلے میں بھٹو گراٶنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد پی ڈی نے آزاد کشمیر پی ڈی کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر اگلے راٶنڈ میں جگہ بنالی۔ آذاد کشمیر نے پہلے بیٹنگ کی اور 18.4 اورز میں پوری ٹیم 90 رنز پر ڈھیرہوگٸ۔ احمد مجید 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سجاد حسین، حمایت خان اور واقف شاہ نے دو دو وکٹیں لیں۔ کپتان اور وکٹ کیپر عثمان پراچہ نے وکٹوں کی عقب میں 3 کھلاڑیوں کو شکار کیا ۔ جواب میں اسلام آباد نے مطلوبہ ہدف 92 رنز 12 اورز میں 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ کپتان عثمان پراچہ نے 4 چوکے لگاکر 32 رنز ناٹ آٶٹ بناۓ۔
عادل عباسی نے 23 اور عثمان غنی نے 21 رنز بناۓ۔ میچ کے احتتام پر مہمان خصوصی ڈپٹی ڈاٸریکٹر بحریہ پویورسٹی خلیق خان نے عثمان پراچہ کو مین آف دی میچ ٹرافی کے ہمراہ کیش ایوارڈ 1000 روپیۓ دیٸے۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری پی پی ڈی سی اے و ٹونامنٹ ڈاٸریکٹر امیرالدین انصاری، ریجنل ہیڈ راجہ محمد طاہر اور جاوید اشرف بھی موجود تھے۔ دسرے میچ میں ایبٹ آباد پی ڈی نے راولپنڈی پی ڈی کو 5 وکٹوں سے ہراکر اگلے مرحلہ میں جگہ بنالی۔ راولپنڈی پی ڈی نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اورز میں6 وکٹوں کے خسارے پر 145 رنز بناۓ۔
بلال عظیم نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوۓ 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 49 رنز جبکہ محمد ارسلان نے بھی5 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 40 رنز بناۓ۔ آفتاب حسین نے عمدہ بولنگ کی اور صرف 11 رنز کے عوض 4 وکیٹں حاصل کیں ۔ جواب میں ایبٹ آباد پی ڈی نے 5 وکٹوں 149 رنز بناکر کامیابی سمیٹی۔ آل راٶنڈر آفتاب حسین نے شاندار نصف سینچری51 رنز میں 6 چوکے لگاۓ، رضوان الله نے نے 44 رنز ناٹ آٶٹ میں 3 چوکے اور چھکا لگایا۔ قیوم خان نے 3 وکٹیں لیں۔ میچ کے اختتام پر ریجنل ہیڈ جاوید اشرف نے آفتاب حسین کو شاندار آل راٶنڈ کھیل پر مین آف دی میچ ٹرافی کے ہمراہ کیش ایوارڈ 1000 روپیٸے دیا۔ منگل کو دوسرے مرحلے میں صبح 9 بجے لاہور کا مقابلہ ایبٹ آباد سے جبکہ 1:30 بجے اسلام آباد کا ٹاکرا پشاور سے ہوگا۔