نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ گریڈ ون کا افتتاحی میچ میں فیصل آباد نے جیت لیا۔

 

 

نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ گریڈ ون کا افتتاحی میچ میں فیصل آباد نے جیت لیا۔

 

اسلام آباد (رپورٹ ؛ نواز گوھر ) نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ گریڈ ون کا افتتاحی میچ میں فیصل آباد نے جیت لیا۔

اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹرز چوہدری سعید اختر، محمد فیضان اور فدا محمد خان، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اوج ظہور، ہیڈ کوچ ملک ریاض، ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا، محمد اعظم ڈار کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

گزشتہ روز لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ گریڈ ون کا افتتاحی میچ میں فیصل آباد اور کراچی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا

جس میں فیصل آباد نے کراچی کو 39 کے مقابلے میں 50 گول سے ہرا دیا۔فیصل آباد کی جانب سے حسن بھٹی نے دس اور محمد عثمان نے تیرہ گول کئے جبکہ کراچی کی طرف سے انس اختر نے گیارہ اور دانیال چوہدری نے دس گول کئے۔

ریفریز کے فرائض عمر محمود، گل جمال اور نوید احمد بیدا نے انجام دیئے۔ ایونٹ میں آٹھ ڈویژنوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے

گروپ اے میں پشاور، فیصل آباد، گوجرانولہ اور کراچی جبکہ لاہور، اسلام آباد، ہزارہ اور راولپنڈی کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ 24 اکتوبر کو سیمی فائنل اور 25 اکتوبر کو فائنل کھیلا جائے گا۔

 

 

 

error: Content is protected !!