انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام جاری ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور ساتھ افریقا کی ویمنز ٹیموں نے اپنے میچز میں کامیابی سمیٹ لی، انگلش ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست دی جبکہ میزبان ساتھ افریقا نے نیوزی لینڈ کو ہرایا۔پارل میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں انگلش ٹیم نے آئرش ٹیم کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی جبکہ ایونٹ کے ساتویں میچ میں ساتھ افریقا کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 65 رنز سے شکست دی ۔
ایونٹ کے چھٹے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.2 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ انگلش ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز کا ہدف 14.2 اوورز میں مکمل کیا، انگلش کھلاڑی الائس کیپسے 22 گیندوں پر 51 رنز کی اننگ کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ایونٹ کے ساتویں میچ میں میزبان ساتھ افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے جبکہ کیویز ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور انیسویں اوور میں محض 67 رنز پر ڈھیر ہوگئی، انگلش آلرانڈر ٹرائیون کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔