آئن مورگن ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے

انگلینڈ کے سابق کپتان آئن مورگن نے ہر طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔سال 2019 ورلڈکپ کے فاتح کپتان نے 36 سال کی عمر میں کھیل سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے

 

 

جولائی 2022 میں آئن مورگن نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہا تھا لیکن اب انہوں نے ٹی20 کرکٹ سے بھی ناطہ توڑ لیا ہے۔آئن مورگن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 میچ میں آخری بار شرکت کی تھی، انہوں نے مجموعی طور پر 115 ٹی 20 میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔

error: Content is protected !!