گرلز انٹر کالجزکبڈی ٹورنامنٹ فرنٹیئر کالج برائے خواتین نے جیت لی۔

پشاور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ گرلز انٹر کالجزکبڈی ٹورنامنٹ فرنٹیئر کالج برائے خواتین پشاور نے جیت لی۔ فائنل میچ میں فرنٹیئر کالج کی ٹیم نے سٹی گرلز کالج گلبہار کی ٹیم کو ایک سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد ہرا کر فاتح ٹرافی حاصل کی، گرلز کالج نحقی نے تیسری پوزیشن جیت لی۔ اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی سٹی کالج کی پرنسپل پروفیسر طاہرہ ڈار نے نمایاں پوزیشن لینے والی ٹیموں کی کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔

 

صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ سٹی گرلزڈگری کالج گلبہار میں لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے گرلز انٹر کالجزکبڈی ٹورنامنٹ کےفائنل میں میزبان ٹیم سٹی گرلز کالج گل بہار کو فرنٹئیر کالج کی طالبات نے شاندار کھیل کے بدولت 30-32 سکور پوائنٹس سے شکست دیکر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

 

جبکہ تیسری پوزیشن کیلئے منعقدہ میچ میں گرلز ڈگری کالج نحقی نے مدمقابل گرلزکالج باچا خان کی ٹیم کو 16-26 پوائنٹس سے ہرایا۔ اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی سٹی گرلز کالج کالج کی پرنسپل پروفیسر طاہرہ ڈار تھیں ،جنہوں نے دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔

 

اس موقع پر صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید سلطان بری،سٹی گرلز کالج کی ڈائریکٹر سپورٹس نجمہ ناز قاضی ، گرلز کالج نحقی کی ڈائریکٹر سپورٹس مس سعدیہ اور فرنٹیئر کالج کی ڈائریکٹر سپورٹس مس صدف شیر بھی موجود تھیں۔

تعارف: newseditor