ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 27 جنوری سے شروع ہوگا

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں 27 جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا ۔بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بھارتی دستے کو ویزے جاری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 جنوری سے ہونے والے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان آئیگی ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کے ساتھ نیپال کی ٹیم بھی واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے گی،جہاں ان کا شاندار استقبال کرنے کے بعد ٹیم کو لاہور سے اسلام آباد پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی دستے کو ویزے جاری کیے جانے پر حکومت، پاکستان سپورٹس بورڈ اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے بھی مشکور ہیں

 

 

بھارتی بیس بال فیڈریشن نے بھی ویزوں میں معاونت پر پاکستان اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔فخر علی شاہ کے مطابق افغانستان کی ٹیم پہلے ہی صوابی میں ٹریننگ کررہی ہے ، فلسطین،سری لنکا،بنگلہ دیش، نیپال اور بھارت کی ٹیموں کی آمد بھی طے ہے۔

error: Content is protected !!