اسلام آباد/کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ایبٹ آباد پی ڈی نے لاہور پی ڈی کو68 رنز ۔ جبکہ پشاور پی ڈی نے اسلام آباد پی ڈی نے کو 7 وکٹو ۔شکست دے کر آٹھویں نیشنل فزیکل ڈس ایبیلٹی ٹی20 کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کرلی۔، پاکستان فزیکل ڈس ای کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام جاری نیشنل چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں گزشتہ روز بھٹو گراٶنڈ پر کھیلے گئے میچ میں ایبٹ آباد ی ڈی نے لاہور پی ڈی کو 68 سے شکست دے دی۔ ایبٹ آباد پی ڈی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں چار وکٹوں پر 194رنز اسکور کئے ۔ اس کی جانب سے ہمایوں نے 43 گیندوں پر 9چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے جبکہ اول خان نے43 رنز 40 رنز چار چوکوں اور ایک چھکے ک مدد سے اسکور کئے
فیصل حیات نے 28 رنز کا اضافہ کیا۔ لاہور کی جانب سے عبداالله اعجاز اور شاہد وٹو نے دودو وکٹیں لیں ،جواب میں لاہور پی ڈی کی ٹیم 18.3 اورز میں 126 رنز پر ڈھیر ہوگٸ،اس کی جانب سے آل راٶنڈر شاہد وٹو نے نے 45 گیندوں پر 8 چوکوں اور اہک چھکے کی مدد سے 65 رنز اسکور کئے۔ ایبٹ آباد کی جانب سے آفتاب حسین اور محمد حسین نے تین وکٹیں لیں ۔ مہمان خصوصی ریجنل ہیڈ پشاور ساجد خان نے ہمایوں کو ٹرافی کے ہمراہ کیش ایوارڈ ایک ہزار روپیٸے مین آف دی میچ دیا۔دوسرے میچ میں پشاور پی ڈی اسلام آباد ی ڈی کو 7 وکٹوں سے زیر کرلیا۔
اسلام آباد پہلے کھیلتے ہوئے 119 رنز پر آٶٹ ہو گئی اس کی جانب سے محمد ہارون نے36 اور محمدنعیم 30 نے رنز بنائے ۔ پشاور کی جانب سے مومین نے 19 رنز کے عوض 3 وکٹیں جبکہ عا طف نے 13رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آٶٹ کیا۔ جواب میں پشاور پی ڈی نے 16.3اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور بنا لیا ،واجد عالم نے 36 گیندوں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 49 رنز، رحمت نے 36 رنز میں تین چوکے اور چھکا لگایا
کپتان نہار عالم نے 29 رنز میں تین چوکے رسید کیٸے۔ محمد نعیم نے تین وکٹیں لیں۔ جنرل سیکریٹری پی پی ڈی سی اے و ٹورنامنٹ ڈاٸریکٹر امیرالدین انصاری نے مومن کو ٹرافی اور کیش ایوارڈ 1000 روپیۓ مین آف دی میچ دیا۔ 15 فروری کو صبح ساڑھے نو بجے ایبٹ آباد کا مقابلہ پشاور سے جنکہ لاہور اور اسلام آبادکا مقابلہ 1:30 بجے ہوگا ۔