کمشنر کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ ا نتظامات کا جائزہ لیا

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا ہے کہ کراچی انتظامیہ نے پی ایس ایل کی کے موقع پر سیکورٹی اور سہولتوں کی فراہمی کے خصوصی انتظامات کئے ہین ۔ وہ بدھ کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے با ت چیت کر رہے تھے۔ نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل مینجر اور پا کستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کے نمائندے ارشد خان، اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے

 

انھوں نے کہا کہ وہ نیشنل اسٹیڈیم میں انتظامات سے مطمین ہیں امید ہے کہ کراچی میں ہمیشہ کی طرح دلچسپ مقابلے ہوں گے اور شہریوں کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔نیشنل اسٹڈیم کے دورہ کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرشرقی نے کمشنر کو انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ اسٹیڈیم کے جنرل مینجر پی سی بی کے نمائندے ارشد خان نے کمشنر کراچی کو پی ایس ایل میچز کی تفصیلات سے آگاہ کیا

error: Content is protected !!