نجم سیٹھی نے طالب علموں کیلئے پی ایس ایل ٹکٹس کی قیمت آدھی کردی

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے میچز کے ٹکٹس کےلیے بچوں کی دہائی پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بڑا اعلان کرتے ہوئے طالب علموں کے لیے ٹکٹوں کی قیمت آدھی کردی۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ یہ پیشکش ابھی صرف کراچی کے میچز کے لیے ہے۔

 

واضح رہے کہ بچوں نے نجم سیٹھی کو اسٹیڈیم میں روک کر فریاد کی۔ بچوں نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے اپیل کی کہ اتنے مہنگے ٹکٹس خرید نہیں سکتے۔اس پر نجم سیٹھی نے کہا کہ صرف طالب علموں کو آدھی قیمت پر ٹکٹس ملیں گے، ساتھ آنے والے فیملی ممبرز کو نہیں۔

 

 

قیمتیں آدھی کرنے پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے میچز دیکھنے کے خواہشمند بچے خوشی سے نہال ہوگئے۔ انہوں نے اس اعلان پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کیا۔

error: Content is protected !!