ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسڑیلیا نے سری لنکا کو دس وکٹوں سے شکست دیدی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقا میں جاری ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 11 ویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی، فاتح ٹیم کی کھلاڑی الیسا ہیلی پلیئر آف دی میچ قرار پائی۔

پورٹ الزبتھ میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے گروپ 1 کے اہم میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے۔لنکن ٹیم کی جانب سے ہرشیتھا سماراویکرما 34 اور وشمی گونارتنے 24 رنز بنا کر ٹیم میں نمایاں رہیں جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے میگن سکٹ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

 

جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے اوپنرز کی بہترین بیٹنگ کی بدولت 113 رنز کا ہدف 15.5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا، الیسا ہیلی نے 43 گیندوں پر 54 جبکہ بیتھ مونی نے 53 گیندوں پر 56 رنز کی اننگ کھیلی۔فاتح ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر الیسا ہیلی کو 54 رنز کی اننگ اور 3 سٹمپ آؤٹ کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

error: Content is protected !!