فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پر جرمانہ عائد

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پیسر نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے بجائے بنگلہ دیش لیگ کی فرنچائز کومیلا وکٹورینز کا ہیلمٹ پہن لیا تھا جس پر انہیں میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

 

 

واضح رہے کہ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت ان پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔قبل ازیں ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی پر مقررہ ٹائم فریم سے ایک اوور کم ہونے کی وجہ سے سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا گیا تھا۔

error: Content is protected !!